Tuesday, 25 June 2019, 05:09:46 am
وفاق کے تعاون سے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں،جام کمال
June 09, 2019

بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔

انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہاکہ ہم وفاقی سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت بلوچستان کیلئے نئے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں ۔وزیراعلی نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ کوششوں کی بدولت صوبے میں مثبت تبدیلیاں نظر آئیںگی۔