Wednesday, 24 April 2024, 08:24:55 pm
معروف اداکار جمیل فخری کی 8 ویں برسی
June 10, 2019

تھیٹر اور ٹی وی کے معروف اداکار جمیل فخری کی 8 ویں برسی  اتوار کے روز منائی گئی۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈرامہ سیریز''اندھیرا اجالا'' میں ایس ایچ او جعفر حسین کے کردار سے بے حد مقبولیت حاصل کی۔ ٹی وی ڈراموں کے علاوہ انہوں نے پچاس سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کی۔ جمیل فخری کو 2002 میں صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی دیاگیا۔ انہوں نے 1981 میں فلم ''یہ زمانہ اور ہے'' میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ حاصل کیا۔جمیل فخری2011 میں آج کے دن پینسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.