Tuesday, 02 June 2020, 09:11:39 am
خیبرپختونخوا کی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے ادارے کی محکمہ صحت کو کوروناوائرس کے ٹیسٹوں کی 35ہزار کٹس کی فراہمی
May 09, 2020

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے محکمہ صحت کو 35ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی ہیں۔

ایک اعلامیے کے مطابق محکمے کو دو پی سی آر مشینیں بھی دی گئی ہیں۔

ہنگامی امداد کے صوبائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ اس مشکل گھڑی میں محکمہ صحت کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کررہا ہے۔