Monday, 21 September 2020, 12:03:14 pm
حکومت سکولوں کیلئے بھی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے،فواد
May 09, 2020

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی اور زرعی ٹیکنالوجی پر مبنی آزمائشی منصوبے شروع کرنے کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی وزارت نے زرعی ٹیکنالوجی پر مبنی دو آزمائشی منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جن میں اشیا کی تیاری کیلئے ایگری کلچر میکنزم کمپلیکس اور ایگری کلچر ماینٹرنگ کا منصوبہ شامل ہیں ان منصوبوں کا مقصد ملک کے زرعی شعبے میں جدت لانا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے ملک بھر خصوصا دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے جلد مختلف منصوبے شروع کرے گی جہاں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں طلبا کو انٹرنیٹ کے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سکولوں کیلئے بھی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔