Friday, 29 March 2024, 12:56:13 pm
نئے اقتصادی نظام کے تحت پاکستان مثبت سمت میں گامزن ہے:ماہرین
May 09, 2019

اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ نئے اقتصادی نظام کے تحت پاکستان مثبت سمت میں گامزن ہے۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عالیہ ایچ خان نے کہا کہ سیاسی مفادات حاصل کرنے کی بجائے یہ ملک کے اقتصادی مسائل حل کرنے کا بہترین وقت ہے۔پاکستان اقتصادی فورم کے چیئرمین ہمایوں اقبال شامی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رضا باقر کی بحیثیت گورنر سٹیٹ بنک تقرری ایک اچھی پیش رفت ہے۔لاہورمیں دہشت گردی کے واقعے سے متعلق باتیں کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹراے زیڈہلالی نے کہاکہ ایسے حملے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم کاعزم متزلزل نہیں کرسکتے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.