Wednesday, 12 December 2018, 09:32:48 pm
دیامر ڈویژن میں17 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے،حفیظ الرحمن
May 09, 2018

file photo 

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے دیامر ڈویژن میں سترہ ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔انہوں نے یہ بات ضلع دیامر کے دو روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر گوہر آباد دیامر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔