Saturday, 20 April 2024, 06:47:00 am
وزیراعظم کاپاکستان کوریاست مدینہ کےاصولوں کےمطابق فلاحی مملکت میں تبدیل کرنےکےعزم کااعادہ
April 10, 2021

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کوریاست مدینہ کی قانون کی حکمرانی کے اصولوں کے مطابق فلاحی مملکت میں تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔وہ جمعہ کے روز لاہورمیں ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ملک کے لئے انتہائی اہم مرحلہ ہے کیونکہ مافیا کوقانون کےدائرےمیں لانےکے لئے ان کے خلاف جنگ شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب اور محدود آمدن والے لوگوں کے لئے کم قیمت گھروں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے رہن رکھنے کے قانون کی منظوری کے بعد قرض حاصل کرنے کی ضمانت کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔عمران خان نے تعمیرات کے شعبے میں سرگرمیوں میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ سیمنٹ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولتوں کی یکساں فراہمی کے لئے مصروف عمل ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پناہ گاہوں اور کوئی بھوکا نہ سوئے سکیم کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص اعانت کے بڑے منصوبے کورواں برس جون میں غربت سروے مکمل ہونے کے بعد شروع کیاجائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.