Wednesday, 24 April 2024, 06:20:12 am
امریکی صدرکاملک میں فائرنگ کے پُرتشددواقعات کی روک تھام کیلئےمحدوداقدامات کااعلان
April 09, 2021

امریکی صدرجوبائیڈن نے ملک میں فائرنگ کے پُرتشددواقعات کی روک تھام کے لئے محدود اقدامات کااعلان کیاہے۔پُرتشددواقعات میں متاثرہ خاندانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان اقدامات کو اندھادھندفائرنگ، قتل اور خودکشی کے واقعات کی روک تھام کی جانب پہلاقدم قراردیا۔انہوں نے کہاکہ نئے اقدامات کے تحت محکمہ انصاف کو پُرتشددواقعات میں ملوث گروہوں کیخلاف کارروائی کاخصوصی اختیاردیاگیاہے۔جوبائیڈن نے کہاکہ الکوحل، تمباکو، آ تشیں اسلحہ اوردھماکہ خیزموادکے کنٹرول کے ادارے کوامریکہ میں آتشیں اسلحہ کی اسمگلنگ اورنقل وحمل کے بارے میں سالانہ رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.