Thursday, 25 April 2024, 01:13:47 am
وزیراعظم کے سماجی بہبود کے احساس پروگرام سے پسماندہ اضلاع کی سماجی واقتصادی حالت میں بہتری آئے گی:تجزیہ کار
April 09, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سماجی بہبود کے احساس پروگرام سے عدم مساوات میں کمی، لوگوں کو سہولیات کی فراہمی اور ملک کے پسماندہ اضلاع کی سماجی واقتصادی حالت میں بہتری آئے گی۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا غربت کے خاتمے کا اقدام انتہائی قابل تعریف ہے اور اس پروگرام سے معاشرے کے پسماندہ طبقے کے معیار زندگی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ کرتارپورسرحدکھولنے کافیصلہ دنیابھر کی سکھ برادری کادیرینہ مطالبہ تھاتاہم بدقسمتی سے بھارتی حکومت کرتارپورسرحدکھولنے پر بات چیت میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔تجزیہ کاروں میں مرزااختیاربیگ، بریگیڈیئرریٹائرڈآفتاب افضل، ڈاکٹرعالیہ ایچ خان، کنول شوذب ، ڈاکٹرمحمدخان اورفوزیہ نسرین شامل تھیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.