Thursday, 20 June 2019, 10:06:07 pm
حکومت ملک میں معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، تجزیہ کار
April 09, 2019

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے منگل کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے تحت اپارٹمنٹس کی تعمیر کا فیصلہ اقتصادی ترقی کی طرف پہلا قدم ہوگاکیونکہ تعمیراتی صنعت ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی۔

انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہے۔

تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر گلفراز احمد، ڈاکٹر عالیہ ایچ خان، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، طاہر بشارت چیمہ اور ڈاکٹر اشفاق حسن خان شامل تھے۔