Monday, 22 October 2018, 01:38:09 am
حکومت ہنزہ میں 7ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہے،حفیظ الرحمن
April 09, 2018

file photo

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ہنزہ میں سات ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے پیر کے روز ہنزہ میں مرتضیٰ آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔