Thursday, 09 April 2020, 05:56:19 am
پٹھانے خان کی بیسویں برسی
March 09, 2020

ممتازلوک گلوکارپٹھانے خان کی آج(پیر) بیسویں برسی منائی گئی۔1926ء میں مظفرگڑھ میں پیدا ہونے والے پٹھانے خان نے بلھے شاہ، خواجہ غلام فرید ، شاہ حسین اوردوسرے صوفی شعراء کی کافیاں گاکر شہرت پائی۔انہیں لوک اورصوفی موسیقی میں گرانقدرخدمات پرتمغہ حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔ان کا انتقال 2000میں آج ہی کے دن اپنے آبائی علاقے کوٹ ادومیں ہوا۔