Saturday, 25 May 2019, 02:30:09 pm

مزید خبریں

 
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، تجزیہ کار
March 11, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون علاقائی امن واستحکام کیلئے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت عام انتخابات جیتنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پر امن ملک کے طور پر بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔