Monday, 20 August 2018, 08:00:10 am
ترکی کا فن و ثقافت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
March 09, 2018

 ترکی نے فن اورثقافت کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اتفاق رائے قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی Yurdakulکے درمیان جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک ملاقات میں ہورا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات ہیں اور علم اور فن کی مختلف اصناف میں تربیت کے تبادلوں کے دفاع میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ترکی میں موجود اسلامی تاریخ اور فن و ثقافت کے حوالے سے بین الاقوامی تحقیقی مرکز ثقافت اور فن کے فروغ میں بہت معاون ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہاکہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اور کسی بھی ترک سفارتکار کے لئے اسلام آباد میں تعیناتی خوشی اور اعزاز کی بات ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ترکی قومی تاریخ اور ادبی ورثے کی ڈویژن کی طرف سے کئے گئے ان مثبت اقدامات کی حوصلہ افزائی کیلئے پاکستان سے تعاون جار ی رکھے گا ۔