Thursday, 25 April 2024, 05:15:15 pm
کورونا کے باوجود توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے نمایاں پیشرفت کی،ندیم بابر
February 09, 2021

پٹرولیم کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا ہے کہ حکومت نے کرونا وبا کے باعث مسائل کے باوجود توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے نمایاں پیش رفت کی ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار منیلا میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس میں کیا۔معاون خصوصی نے بتایا کہ حکومت نے پٹرولیم کے شعبے کی بہتری کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی کا فریم ورک تیار کیاہے اور مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری اور ضروری قانون سازی کے بعد اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.