Thursday, 25 April 2024, 10:17:09 pm
بھارت کو جموں و کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے فوری حکمت عملی وضع کی جائے،صدر
February 09, 2021

آزاد جموں اور کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کو غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے فوری طورپر حکمت عملی وضع کی جائے۔

پاکستان کی کشمیر پالیسی کا جائزہ درمیانی اور طویل حکمت عملی کے حوالے سے منعقدہ ایک ویب نار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگست 2019 سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر خطے کو یرغمال بنایا ہے تب سے IIOKJ کی صورتحال بتدریج تبدیل ہورہی ہے جبکہ بھارتی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے باعث خطے کے جغرافیہ میں ہونے والی تبدیلی کشمیریوں کیلئے بڑا چیلنج ہے۔صدر اے جے کے نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کے خلاف کئے جانے والے جرائم پر بھارتی نسل کشوں کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پاکستانی کاروباری برادری سے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے پر زور دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.