Friday, 19 April 2024, 12:33:30 pm
مشیرموسمیاتی تبدیلی کاجنگلات کارقبہ بڑھانےکےحکومتی عزم کااظہار
February 09, 2019

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کےمشیر ملک امین اسلم نے ملک میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے کے حکومتی عزم کا اظہار ہے ۔

آج ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم جس کا وزیراعظم عمران خان آج ننکانہ صاحب میں افتتاح کریں گے ، انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ننکانہ صاحب میں 28ہزار ایکڑ اراضی واگزارکرائی گئی ہے اوراب اس پر پودے لگائے جائیںگے ۔

ملک امین اسلم نے کہاکہ حکومت نے جنگلات کی کٹائی روکنے پر بھی توجہ مرکوز کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھی انتہائی اہم ہے۔

مشیر نے کہاکہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے بھی جلد ایک منصوبہ شروع کیاجائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.