Friday, 26 April 2019, 08:52:39 am
خیبرپختونخوا حکومت نے تمام قبائلی اضلاع میں سول ، سیشن عدالتوں کے قیام کی منظوری دی
February 09, 2019

خیبرپختونخوا حکومت نے تمام قبائلی اضلاع میں سول اور سیشن عدالتوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے ہفتے کے روز پشاور میں ایک سمری کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت قبائلی عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

محمود خان نے کہا کہ ان عدالتوں کے قیام پر 54 کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔