Sunday, 21 April 2019, 01:25:00 am
حکومت کراچی کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے، گورنرسندھ
February 09, 2019

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔

ہفتے کے روز کراچی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کیئر سینٹر کے دورے کے بعد صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پانی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے شہر میں جلد ہی پانی صاف کرنے کاپلانٹ لگائے گی۔

عمران اسماعیل نے کہاکہ گھریلو صارفین کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں کمی کی گئی ہے۔

گورنرنے کلفٹن کنٹونمنٹ کیئر سینٹر میں لوگوں کو دی جانے والی مختلف سہولتوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت سینٹرکے باغیچے میں ایک پودا بھی لگایا۔