Saturday, 23 February 2019, 06:18:34 am
دس ارب پودے لگانے کی مہم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دے گی،تجزیہ کار
February 09, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ 10 ارب پودے لگانے کی مہم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دے گی۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جنگلات کے انتظام کے ماہر امتیاز حسین صدیقی نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی زیادہ توجہ مقامی درخت لگانے پر ہونی چاہئے۔

پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما رابعہ اظفر نظامی نے کہا کہ تمام صوبوں کو موسم بہار کی شجرکاری مہم کی کامیابی کے لئے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

قومی اسمبلی کے رکن ریاض فتیانہ نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کو سرسبز بنانے کے لئے شجرکاری مہم کی موثر نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے شاہراہوں کے قومی ادارے کو بھی ملک بھر میں سڑکوں کے اردگرد شجرکاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔