Saturday, 23 February 2019, 05:23:14 am
بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس کا تعمیراتی کام آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا
February 09, 2019

فائل فوٹو

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس کا تعمیراتی کام آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا ہے کہ روٹ پر کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سٹیشنوں کا تعمیراتی کام جاری ہے۔

بائیس بسیں پشاور پہنچ گئی ہیں جنہیں ابتدائی طور پر روٹ پر چلایا جائے گا' چمکنی سے حیات آباد تک روٹ پر مجموعی طور پر تین سو اسی بسیں چلائی جائیں گی۔

منصوبہ اسی ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہوگا۔