Friday, 27 April 2018, 12:19:10 am

مزید خبریں

 
پر امن افغانستان علاقائی امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہے،ڈاکٹر فیصل
February 09, 2018

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پر امن افغانستان علاقائی امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے خارجہ سیکرٹری نے وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے کے دوران علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا جس سے افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمارے مضبوط عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔