Tuesday, 13 November 2018, 09:40:41 am
میڈیا بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،راجہ فاروق
February 09, 2018

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ وہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جمعہ کے روز مرکزی پریس کلب مظفر آباد میں نئے منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین           خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتاہے۔اپنی حکومت کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے بہت سے چھوٹے اور بڑے پن بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس سے پہلے آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے پریس کلب کے نئے منتخب ارکان سے حلف لیا۔