Tuesday, 13 November 2018, 09:21:38 am
جرمن سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں،ہارون اختر
February 09, 2018

 ریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان کاروباری شراکت داری مستحکم کرنے کیلئے کوششیں بڑھانے پرزوردیا ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جرمن سرمایہ کاروں پر زوردیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کار اور کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔مارٹن کوبلر نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان درمیانے درجے کی صنعتوں میں کاروباری تعاون سے تاجروں کوفائدہ ہوگا۔