Friday, 29 March 2024, 09:48:23 am
بلوچستان میں امن بحال کر دیا گیا ہے،وزیراعلیٰ
February 09, 2018

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن بحال کردیا گیا ہے اور منحرف حکام کے سامنے ہتھیار ڈال رہے ہیں اور انہیں قومی دھارے میں شامل کیاجارہا ہے۔برطانوی صحافیوں کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے جنہوں نے کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی بزنجو نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں صف اول کا اتحادی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا، انہوں نے کہاکہ بعض بیرون ملک بیٹھے ریاست مخالف عناصر نوجوان نسل کو گمراہ کررہے تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.