Thursday, 22 February 2018, 09:24:40 pm
عالمی بینک کی حکومت کے اصلاحات پر مبنی ایجنڈے کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی
February 09, 2018

 عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرPATCHAMUTHU ILLANGOVAN نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔انہوں نے عالمی بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ مستقبل کے ترقیاتی پروگرامز پر بھی بات چیت کی۔کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان کے اصلاحات پر مبنی ایجنڈے کی حمایت کے لئے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا جس سے گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران ملک کو اقتصادی استحکام کے حصول میں بڑی مدد ملی ہے۔انہوں نے مشیر خزانہ کے ساتھ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں منصوبوں میں تعاون اور خیبرپختونخوا میں بچوں اور خواتین میں غذائیت کی بہتری کے لئے عالمی بینک کے ساتھ حال ہی میں طے کیے گئے تیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر مالیت کے معاہدوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مفتاح اسماعیل نے ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے پر عالمی بینک کی تعریف کی۔