Thursday, 27 January 2022, 03:49:27 am
پولینڈپاکستان کیساتھ زراعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجارت بڑھانے کاخواہشمند
January 09, 2022

پولینڈ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی او ر زرعی شعبے میں پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اسلام آباد میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پولینڈ کے سفیرMACIEJ PISARSKIنے کہا کہ اس وقت پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم 50کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملک انفارمیشن ٹیکنالوجی ، خوراک کو محفوظ بنانے اور زرعی شعبے سمیت متعدد شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ دونوں ملک اپنے سیاسی ، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.