Thursday, 25 April 2024, 03:08:31 am
وزیراعلیٰ پنجاب کادورہ مری، برفباری سے متاثرہ علاقوں کافضائی جائزہ
January 09, 2022

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار مری میں موجود ہیں اور انہوں نے بارش اور برفباری سے متاثرہ مختلف علاقوں کا فضائی دورہ کرکے امداد اور بچائو کے کاموں کا جائزہ لیا ہے۔

اس موقع پر ریلیف کمشنر اور ریونیو بورڈ کے سینئر رکن نے وزیراعلیٰ کو امداد اور بچائو کے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔پنجاب کے وزیر قانون محمد بشارت راجہ، اطلاعات اور خصوصی اقدامات کے بارے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حسان خاور، چیف سیکرٹری، پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل اور دوسرے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.