Friday, 29 March 2024, 05:29:55 am
معروف فلمی اداکارسلطان راہی کی26ویں برسی
January 09, 2022

ممتاز فلمی اداکار سلطان راہی کی چھبیسویں برسی اتوارکومنائی گئی۔

انہوں نے 1959ء میں فلم باغی میں ایک مہمان اداکار کے طور پر اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تاہم 1979ء میں فلم مولا جٹ کے ریلیز ہونے کے بعد انہیں بے پناہ شہرت ملی۔اپنے فلمی سفر کے دوران انہوں نے پنجابی اور اردو زبان کی آٹھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور سب سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے اداکار کے طور پر ان کا نام گنیز بک میں شامل کیا گیا۔سلطان راہی کو 1996ء میں گوجرانوالہ میں آج ہی کے دن گولی مار کر قتل کر دیا گیاتھا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.