Thursday, 18 April 2024, 11:22:28 am
یواین،انسانی حقوق تنظیمیں بھارتی جیلوں میں حریت رہنمائوں سے بدترسلوک کی تحقیقات کرائیں:حریت کانفرنس
January 09, 2022

File photo

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی مختلف جیلوں میں غیرقانونی طور پر زیر حراست حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

سری نگر سے جاری ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل مولوی بشیر احمد عرفانی نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی جیلیں بدترین تحقیقاتی مراکز میں تبدیل ہو چکی ہیں جہاں ان قیدیوں سے مجرموں، مشقتیوں اور جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دوسری تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر قید حریت حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے حوالے سے جیل حکام کی مجرمانہ غفلت کی تحقیقات کرائیں جو طویل عرصے سے جیل میں مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔مولوی بشیر احمدعرفانی نے کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنے پر بھی زور دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.