Thursday, 28 March 2024, 04:38:31 pm
پاکستان اورکوریامجوزہ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مزید بات چیت پرمتفق
January 09, 2021

پاکستان اور کوریا نے آزادانہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے مجوزہ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مزید بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے ہفتے کے روز اے پی پی کو بتایا کہ اس حوالے سے اتفاق رائے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے آن لائن اجلاس کے تیسرے مرحلے میں ہوا ۔اجلاس کے دوران فریقین نے کہاکہ تجارتی امور پر تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے تاکہ باہمی تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع امکانات موثر انداز میں بروئے کار لائے جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کی تجویز پاکستان نے سیول میں تجارتی مذاکرات کے دوران دی تھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.