Friday, 29 March 2024, 05:41:26 pm
وفاقی حکومت علاقے کی ترقی کیلئے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی: اسد عمر
January 09, 2021

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت علاقے کی ترقی کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وزیراعلی محمد خالد خورشید سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے پر اتفاق کیا ۔انہوں نے علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کیلئے منصوبہ بندی کمیشن اور گلگت بلتستان کے منصوبہ بندی و ترقی کے محکمے کے افسروں پرمشتمل ایک مشترکہ ٹیم کی تشکیل پربھی اتفاق کیا ۔ملاقات کے دوران وزیراعلی نے وفاقی وزیر کو علاقے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.