Saturday, 20 April 2024, 02:12:53 am
مودی کی فسطائی حکومت نے کالے قوانین کے تحت بھارتی فوج کو بے گناہ کشمیریوں کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال کا اختیار دیدیا
January 09, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مودی کی زیرقیادت بھارت کی فسطائی حکومت کی طرف سے نافذ کئے گئے کالے قوانین نے بھارتی فوج کو استثنیٰ کے ساتھ بے گناہ کشمیریوں کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال کا اختیار دیا ہے جس کا مقصد آزادی کیلئے کشمیریوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔آج کشمیر میڈیا کی سروس کی طرف سے جاری ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ان کالے قوانین کے تحت ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں پابند سلال ہیں ۔رپورٹ میں دنیا پر زوردیاگیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائے اور بھارت کو ان کے تمام بنیادی حقوق بحال کرنے پرمجبور کرے۔ادھر بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس پر عائد پابندی میں اس ماہ کی بائیس تاریخ تک توسیع کردی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.