Thursday, 25 April 2024, 02:59:14 pm
گورنرپنجاب کا ملک سے دہشتگردی کے خطرے کو ختم کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور
January 09, 2021

فائل فوٹو

پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے ملک سے دہشتگردی کے خطرے کو ختم کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہفتے کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کی جانب سے ہزارہ برادری کے ساتھ کامیاب مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمن پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں اور علیحدگی پسند عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔گورنر نے کہا کہ حکومت اور حزب اختلاف کو دہشتگردی کے خلاف ایک جامع حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.