Sunday, 26 January 2020, 04:14:01 am
پاکستان ایران،امریکہ کشیدگی میں کمی کے کسی بھی اقدام میں سہولت کیلئےہمیشہ تیارہے،تجزیہ کار
January 09, 2020

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کے کسی بھی اقدام میں سہولت کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی تنازعہ فریق نہیں بنے گا۔ایران اور امریکہ کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کیلئے موثر سفارتکاری پر عمل کیا ہے۔