Wednesday, 24 April 2024, 10:53:06 pm
وزیراعظم نےکرتارپورراہداری کھول کرپاکستان کےمثبت اوراعتدال پسند تشخص کوفروغ دیاہے:عمرایوب
January 09, 2020

 توانائی کےوزیر عمرایوب نے مختلف ارکان کے نکات کے جواب میں کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کھول کر پاکستان کے مثبت اور اعتدال پسند تشخص کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی سکھ برادری پاکستان کے انتہائی مثبت قدم کا نہ صرف اعتراف کررہےہیں  بلکہ انہوں نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ پاکستان کا انتہائی مثبت  اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب دنیا بھارتی حکومت کی اقلیتوں کےخلاف  امتیازی کارروائیوں پر تنقید اور شہریت کا قانون واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.