Wednesday, 24 April 2024, 01:10:45 pm
پاکستان میں پہلی بلاک چین ٹیکنالوجی پرمبنی ترسیلات زرکی سہولت کا آغاز
January 09, 2019

پاکستان میں پہلی بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ترسیلات زر کی سہولت کا آج اسلام آباد میں آغاز کیا گیا۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی بنک کے گورنر طارق باجوہ نے کہا کہ بلاک چین ترسیلات زرکی سہولت حکومت اورمرکزی بنک کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کا مقصد باضابطہ مالیاتی ذرائع بروئےکار لاتے ہوئے ترسیلات زر کی منتقلی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی ملکی پیداوار کا چھ فیصد زائد ترسیلات زر پر مبنی ہے اس لئے یہ ملک کی معاشی ترقی میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

اس اقدام سے ملائیشیا میں مقیم پاکستانی Valyou ٹیلی نار کی ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت استعمال کرتے ہوئے رقم فوری اور محفوظ طریقے سے پاکستان بھیج سکیں گے۔

 اس سہولت کا آغا پاکستان کی مالیاتی شراکت کے فروغ کی جانب سفر میں اہم سنگ میل ہے اور اس سے ملائیشیا سے پاکستان میں ترسیلات زر کی موثر اور تیز تر بنیادوں پر منتقلی کو فروغ ملے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.