Tuesday, 26 March 2019, 06:10:21 am
پاکستان میں کھیلوں کا بڑا ٹیلنٹ موجود ہے، وزیراعظم
January 09, 2019

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز اسلام آباد میں کھیلوں کے بارے میں ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سہولیات اور مسابقتی ماحول کی فراہمی سے کھیلوں میں نوجوانوں کی اہلیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بڑا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن سیاسی مداخلت، بدانتظامی اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے پاکستان کھیلوں کے شعبے میں سے باقی دنیا سے پیچھے ہے۔