Tuesday, 25 June 2019, 12:49:31 am
معروف تجزیہ کاروں کا توانائی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے متبادل ذرائع کو بروئے کار لانے پر زور
January 09, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے ملک میں توانائی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے توانائی کے متبادل ذرائع کو بروئے کار لانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے درمیان مناسب تعاون توانائی کے شعبے کی بہتر کارکردگی کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی اور تجارتی اصلاحات میں وقت لگے گا اور صوبوں کو مقامی صنعتوں اور جامع پالیسیوں پر توجہ دینی چاہیے۔

تجزیہ کاروں نے راشدعزیز، مبین صولت، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، شبیر زیدی، مزمل اسلم اور ڈاکٹر گلفراز شامل تھے۔