Wednesday, 27 March 2019, 06:06:47 am
جرمن سفیر کا پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بل گیٹس کے فیصلے کا خیرمقدم
January 09, 2019

پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے بل گیٹس کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کیلئے اچھی خبریں آرہی ہیں اور وہ پاکستان کی سیلی کون ویلی کے منتظر ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں جرمن سفیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان پولیو کے مرض کو ختم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور گیٹس فائونڈیشن پاکستانی عوام کے ساتھ ملکر پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔