Thursday, 25 April 2024, 05:47:44 am
حکومت تعلیمی شعبےکی ترقی کےلئےتمام دستیاب وسائل بروئےکارلارہی ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان
January 09, 2019

بلوچستان کےوزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

 وہ سرگودھین  ٹرسٹ کے چیئرمین تسنیم نورانی سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک جامع پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

 تسنیم نورانی نے وزیراعلیٰ کوسمنگلی  ائر بیس میں ایک کیڈٹ کالج کے قیام کے بارے میں بتایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.