Wednesday, 19 September 2018, 10:14:22 pm
کوئٹہ،خود کش دھماکے میں 7افراد شہید
January 09, 2018

 منگل کی شام کوئٹہ میں جی پی او چوک پر ایک خودکش دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے پانچ اہلکاروں سمیت کم از کم سات افراد شہید ہوگئے۔صدر ممنون حسین ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی، سندھ کے گورنر محمد زبیر، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور گورنر اقبال ظفر جھگڑا  اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔گورنر بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کریں ۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔