Thursday, 25 April 2024, 05:07:45 am
امریکہ پاکستان کےساتھ مکمل رابطےختم کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا:دفاعی تجزیہ کار
January 09, 2018

دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے تذویراتی محل و قوع کے باعث اس کے ساتھ مکمل رابطے ختم کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالا ت حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات پر پاکستان کا موقف بہت واضح ہے۔

ڈاکٹرمحمد خان نے کہاکہ سول اور عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ چین جیسے دوست ملک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عبدالواجد نے کہاکہ امریکہ کا خفیہ ایجنڈا ہے اور وہ خطے میں بھارت کی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے جو پاکستان کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ افغانستان میں پاکستان کے بغیر امن قائم نہیں کرسکتا۔

ریٹائرڈبریگیڈئرٹیپوسلطان نے کہاکہ امریکہ کے باشعور طبقے کو یہ احساس ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ کو مزید خراب کررہی ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ امریکہ کے مفاد میں ہے کہ وہ پاکستان سے رابطے قائم اورتعلقات میں بد اعتمادی کودور کرے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.