وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

file photo

 انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے کے ذریعے تعلیمی اداروں کی نگرانی کی جائے گی : وزیر داخلہ
08 ستمبر 2017 (20:07)
0

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے ادارے NACTA کو فعال بنانے اور تعلیمی اداروں کی نگرانی کیلئے تمام اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو سائبر کرائم کے شعبے کو بہتر بنانے کا ہدف دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم ایک کانفرنس منعقد کررہے ہیں جس میں تمام یونیوسٹیوں کے وائس چانسلرز کومدعو کیاجائے گا بعض عناصر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں اساتذہ، والدین اور معاشرے کے دیگر عناصر کی مدد سے اس کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں، دنیا نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے۔