وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کے بارے میں پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔

حکومت غربت کے خاتمے اور نادار افراد کو اپنا روزگار کمانے کے قابل بنانے کیلئے پر عزم ہے :وزیر اعظم
08 ستمبر 2017 (23:42)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت غربت کے خاتمے اور نادار افراد کو اپنا روزگار کمانے کے قابل بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کے بارے میں پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔
وزیراعظم نے شفافیت بڑھانے اور پروگرام کی کارکردگی بہتری بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔ماروی میمن نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ پی آئی ایس پی کیلئے مختص بجٹ کو بڑھاکر ایک سو اکیس ارب روپے کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 293سپہ ماہی وظیفہ جو 2013میں تین ہزار روپے تھا کو بڑھا کر چار ہزار آٹھ سو چونتیس روپے کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام میں پروگرام کے انفادہ کرنے والے تین لاکھ چون ہزار آٹھ سو سنتالیس خاندانوں کا شامل کیا گیا ہے۔