فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔

file photo

بری فوج کے سربراہ نے مزید 4خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے
08 ستمبر 2017 (23:34)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 4 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔
یہ دہشتگرد بے گناہ شہریوں کے قتل، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستان کی مسلح افواج پر حملوں سمیت دہشتگردی جیسے جرائم میں ملوث تھے۔فوجی عدالتوں نے تئیس دیگر مجرموں کو بھی مختلف مدت تک قید کی سزا سنائی تھی۔