وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے کامیابی سے یہ نظام نصب کیا ہے جس سے روزانہ ایک ہزار یونٹ بجلی پیدا ہوگی۔

file photo

ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب
08 ستمبر 2017 (22:50)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے نے ورکشاپوں , لاہور ریلوے سٹیشن اور ریلوے ہیڈ کواٹرز میں دور حاضر کی ضروریات پوری کرنے کے لئے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے۔
یہ بات انہوں نےجمعہ کے روز  ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے کامیابی سے یہ نظام نصب کیا ہے جس سے روزانہ ایک ہزار یونٹ بجلی پیدا ہوگی۔
سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے الیکٹریکل شعبے نے ایک سو ریلوے سٹیشنوں اور تمام ڈویژنل دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سے درآمد کی جانے والی جدید ھوپر ویگنیں ریلوے ورکشاپوں میں اسمبل کی جارہی ہیں۔