ترکی ,میانمار سے بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کیلئے مزید رہائشی کیمپ تیار کرنا چاہتا ہے: اردگان
08 ستمبر 2017 (22:15)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی ریاستی مظالم سے تنگ آکر میانمار سے بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کیلئے مزید قابل رہائش کیمپ تیار کرنا چاہتا ہے۔
قازخستان روانہ ہونے سے پہلے استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ترکی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے بحران کا پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے کثیر الجہتی سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

ادھر ترکی کی خاتون اولEMINE اردوان نے وزیر خارجہ اور ترکی کے امدادی اداروں سمیت اعلیٰ سطح کے ایک وفد کے ہمراہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دروہ کیا جنہوں نے میانمار کے صوبے راکھین میں تشدد کے باعث نقل مکانی کی۔

ضلعCOX بازار میں خاتون اول نے صحافیوں کو بتایا کہ ترکی روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
اردوان کی اہلیہ نے ضلعCOX بازار میں KUTU PALONG میں مہاجر کیمپ کا دورہ کیا ، امداد تقسیم کی اور کیمپ حکام میں معلومات حاصل کیں۔
بنگلہ دیش حکام نے انہیں بڑی تعداد میں مہاجرین کو پناہ گزہوں، خوراک اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔