پاکستان وژن2025کے تحت نوے فیصد شرح خواندگی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے:کنٹری ڈائریکٹر یونیسکو
controls_toggle
00:00

00:00
player_volume
08 ستمبر 2017 (21:56)
0

پاکستان میں یونیسکو کی  کنٹری ڈائریکٹرVibeke Jensenنے کہا ہے کہ پاکستان وژن2025کے تحت نوے فیصد شرح خواندگی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
جمعہ کے روز عالمی یوم خواندگی پر ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث سکولوں سے بھاگنے والے بچوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔
اس موقع پر انسانی ترقی کے قومی کمیشن کے مشیر ارشد خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے آفاقی علاقیہ کے آرٹیکل 26میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا دنیا میں تمام افراد کا بنیادی حق ہے۔
جائیکا کے ڈپٹی چیف ایڈوائز ر عابد علی گل نے کہا کہ شرح خواندگی کا بلند سطح تک حصول ملک میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے اہم ہے۔