وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے آزاد تجارتی معاہدوں پر مذاکرات کی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا۔

پاکستان ، چین آزاد تجارتی معاہدے کے بارے میں مذاکرات کا آٹھواں دور جمعرات سے بیجنگ میں شروع ہوگا
08 ستمبر 2017 (20:42)
0

وزیرتجارت محمدپرویز ملک نے آزاد تجارتی معاہدوں پر کام کرنے والی مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے بہترین مفاد میں معاہدے کرے۔وہ اسلام آباد میں پاک تھائی لینڈ اور پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پاک چائنا ایف ٹی اے کا دوروزہ آٹھواں دور جمعرات سے بیجنگ میں شروع ہوگا۔پرویز ملک نے آزاد تجارتی معاہدوں پر مذاکرات کی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا اور انہیں یہ معاہدے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تھائی لینڈ سے آزادتجارتی معاہدے پرمذاکرات کے دوران پاکستان کو پورے مشرقی ایشیاء کے خطے کی منڈی تک رسائی کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ پاکستان نے پہلے ہی ملایشیاء اور انڈونیشیا سے کامیاب آزاد تجارتی معاہدے کئے ہیں۔